چیئرمین پی ٹی آئی آج نیب طلب، اینٹی کرپشن پیش نہ ہوئے


اسلام آباد،لاہور(نا مہ نگار، خبرنگار) قومی احتساب بیورونے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آج جمعہ کو11بجے طلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا گیا ہے کہ بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 پاس رکھے۔نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے لیہ اراضی کرپشن سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گزشتہ روز تیسری دفعہ طلب کیا۔ تاہم گزشتہ روز بھی عمران خان پیش نہیں ہوئے ۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہونے کیلئے آخری وارننگ دی ہے اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی ہو گی، سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اینٹی کرپشن نے کہا کہ طلبی کا نوٹس زمان پارک کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...