اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاملے کو متنازعہ نہیں بنایا۔ قانون پر عملدرآمد کرکے ٹھیک کیا۔ نامزد چیف جسٹس نے کہا کہ بنچ ہی غیر قانونی ہے۔ اس بنچ کا جو بھی فیصلہ ہوگا غیر قانونی ہوگا۔ اس بنچ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے اگنور کر دیں گے۔ 14 مئی کو کہہ دیا تھا خلاف قانون فیصلے پر عمل نہیں ہوگا۔ 14 مئی کا فیصلہ ہی غلط تھا۔ اس بنچ کی بھی وہی صورتحال ہو گی۔ کوئی فیصلہ نہیں مانے گا۔
عرفان قادر