بازیابی درخواست، پولیس آئندہ سماعت پر بتائے اعظم خان کہاں ہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ 


 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں وفاقی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت تک معلوم کرکے بتائیں کہ اعظم خان کہاں ہیں۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کے علاوہ پبلک پراسیکیوٹر پولیس طاہر کاظم جبکہ عدالتی حکم پر ایس ایچ او تھانہ شفقت عدالت پیش ہوئے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں، اب متعلقہ اداروں سے ان خطوط کے جوابات کا انتظار ہے، نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ اعظم خان ہماری تحویل میں نہیں ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ اعظم خان کے گھر سی سی ٹی وی کیمرے فعال نہیں ہیں، اعظم خان خود گاڑی چلا کر گئے۔
 اعظم خان

ای پیپر دی نیشن