اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال‘ ایم این اے ملک سہیل اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دل کی آواز ہے۔ بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے دانش سکول بنائے۔ مشکل حالات میں وزیراعظم نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔ معاشی استحکام‘ غربت‘ بیروزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے۔ آئندہ انتخابات میں نظریاتی رہنماﺅں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔
مریم
معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ، نظریاتی رہنماو¿ں ، کارکنوں کو ٹکٹ دینگے : مریم نواز
Jun 23, 2023