ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، مشکل وقت میں ایک دوسرے کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑا ، ایئر چیف 

 اسلام آباد(خبر نگارخصوصی) ترک فضائیہ کے کمانڈر نے ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنرل اتیلا گولان نے ائر چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ائر چیف ظہیر احمد بابر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی اور تاریخی رشتہ استوار ہے۔ پاکستان ترکیہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ پاکستان اور ترکیہ نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑا۔ ترکیہ کے فضائی عملے کو لڑاکا طیاروں کی تربیت میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن