مقبوضہ کشمیر : محاصرے ، تلاشی کارروائیاں جاری ، مزید 2 نوجوان گرفتار 

 سری نگر(کے پی آئی‘ اے پی پی) بھارتی فوج نے مقبوضہ پونچھ ضلع کے بھاٹہ دوڑیاں علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ادھرضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس نے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نوجوانوں ابرار الحق کٹو اور توصیف احمد بٹ کو ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں ایک چیک پوائنٹ سے گرفتار کیا۔پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک عسکری تنظیم کا رکن قرارددیا۔جبکہ شمالی کشمیر میں ایک پولیس اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی ۔ ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار اعجاز احمد تانترے کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ پولیس کے مطابق اعجاز احمد تانترے بانڈی پورہ میں ضلع پولیس لائنز پر جمعرات کی صبح ایک پولیس اہلکار معمول کی مارننگ ورزش کر رہا تھا کہ وہ اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔دوسری جانب بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کا پر دہ چاک کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے اس دورے کا مقصد عالمی برادری کو ایک مرتبہ پھر یہ تاثر دینا ہے کہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ امیت شاہ ج جموںکا ایک روزہ درہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن