لاکھوں ڈالر میں موت کا سفر: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے ابدی نیند سوگئے 

Jun 23, 2023

بوسٹن ایتھنز (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ این این آئی) بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخص کو ٹائی ٹینک کی باقیات دکھانے کیلئے لے جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹن میں آ کسیجن ختم ہونے سے ارب پتی پاکستانی تاجر، بیٹے سمیت 5 افراد مارے گئے۔ ملبہ مل گیا ہے۔ زیر سمندر سے کچھ ملبہ ملا ہے۔ سوشل میڈیا پر آبدوز کی سمندر میں جانے سے قبل آخری ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ قبل ازیں ٹائٹن آبدوز میں 4 بار سفر کرنے کا تجربہ رکھنے والے مسافر مائیک ریس نے بھی لاپتہ آبدوز کی ایک خامی کا اعتراف کر لیا۔ مائیک ریس نے انکشاف کیا چاروں بار آبدوز کے باہر کی دنیا سے رابطے منقطع ہوئے تھے۔ یہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون کو اتوار کے روز فاﺅنڈ لینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی‘ لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ لاپتہ افراد میں معروف پاکستانی تاجر شہزادہ داﺅد اور ان کے بیٹے سلیمان داﺅد‘ عملہ کے 3 ارکان بھی موجود تھے۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونان کشتی حادثے کے مقابلے میں آبدوز لاپتہ ہونے کے واقعے کو زیادہ میڈیا کوریج دینے کی مذمت کی ہے۔ چند روز قبل بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کی تلاش کا کام چوتھے روز بھی جاری رہا اور آبدوز کی تلاش کے دوران ٹائی ٹینک کے قریب زیر سمندر سے کچھ ملبہ ملا ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی کہ بحراوقیانوس میں لاپتہ آبدوزیں ٹائٹن کی تلاش میں ملبہ دریافت ہوا ہے۔ برطانوی تاجر کرس برا¶ن نے ٹائٹن آبدوز میں اپنے طے شدہ سفر کو عین موقع پر منسوخ کرنے کی وجہ بتا دی۔ اس آبدوز کی تیاری میں پرانا مواد استعمال کیا گیا تھا اور جب یہ پتہ چلا کہ آبدوز کو کمپیوٹر گیم کھیلنے والے کنٹرولرز سے چلایا جائے گا تو میں نے اپنا سفر منسوخ کر دیا۔ مزید معلومات جمع کیں تو پتہ چلا کہ اس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور معیار بہتر نہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز ٹائٹن کا ہی ہے۔ جو ملبہ دریافت ہوا ہے وہ لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا لینڈنگ فریم ہے۔ آبدوز کے دو اہم حصے ملے ہیں تاہم وہ خول نہیں ملا جس میں مسافر ہیں۔ یہ باتیں تصدیق کرتی ہیں کہ ملبہ آبدوز کا ہے جس کے ساتھ کچھ ہوا ہے۔ آبدوز کمپنی اوشین گیٹ نے ٹائٹن کے مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے بیان میں کہا ہے کہ لاپتا آبدوز میں موجود افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یقین ہے کہ ٹائی ٹینک کو دیکھنے جانے والی آبدوز کے مسافر اب زندہ نہیں رہے۔ ہمیں مسافروں کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق آبدوز میں سوار شخص کے دوست کا دعویٰ ہے کہ ٹائی ٹینک کے قریب سے ملنے والا ملبہ ٹائٹن آبدوز کا ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق ٹائٹن آبدوز کمپنی نے مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کر دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے۔ ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی۔ اوشین گیٹ کا کہنا ہے آبدوز میں سوار تمام افراد کی موت یقینی ہے۔ مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ آبدوز میں سوار افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا۔ یاد رہے سیاحوں نے ٹکٹ پر لاکھوں ڈالرز خرچ کئے تھے۔

مزیدخبریں