پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے انٹرنیشنل فرینڈلیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے آئندہ ماہ ہونے والے انٹرنیشنل دوستانہ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی پر عزم ہیں کہ مستقبل میں ماضی سے بہتر فٹبال کھیلیں گے اور اٹیکنگ برانڈ کے کھیل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن آئندہ ماہ کی فیفا ونڈو میں پاکستان ویمن ٹیم کیلئے انٹرنیشنل فرینڈلیز منعقد کرانے کیلئے کرغزستان اور ماریشیس سمیت چار ملکوں کےساتھ رابطے میں ہے۔انٹرنیشنل فرینڈلیز کے کیمپ کیلئے اعلان کردہ 27 کھلاڑی کراچی میں کوچ عدیل کی زیر نگرانی فٹبال سکلز اور فزیکل سٹرینتھ پر کام کر رہی ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے کہا کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی شناخت اس کا اٹیکنگ برانڈ ہونا چاہیے اور ٹیم اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اس برانڈ کی فٹبال کھیلے گی۔ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے، ٹیم ساف کپ سے لے کر اب چوتھا ایونٹ کھیل رہی ہے، ٹیم پہلے جہاں تھی وہاں سے اب کافی آگے ہے، ٹیم میں صلاحیتیں ہیں، اہم بات یہ ہے کہ ٹیم کو انٹرنیشنل میچز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر ملتا رہے۔ مڈفیلڈر سوہا ہیرانی نے کہاکہ پلیئرز ٹریننگ کیمپ میں جتنی بھی تیاری کر لیں لیکن جو کچھ انٹرنیشنل تجربے سے سیکھنے کو ملتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں اس لئے ضروری ہے کہ ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز ملیں۔ رامن فرید نے کہا کہ ٹیم ساف کپ سے اب تک کافی بہتر ہو چکی ہے، ساف کپ کے موقع پر پلیئرز پریکٹس میں نہیں تھیں لیکن اب فٹنس کا معیار بھی بہتر ہوگیا ہے اور کھیل میں بھی کافی بہتر آئی ہے۔گول کیپر نیشا اشرف نے کہا کہ کوچز پلیئرز کی تیاری پر کافی مدد کر رہے ہیں، گول کیپنگ کے شعبے میں مقابلہ کافی بڑھ گیا ہے جس سے پلیئرز پر یہ دباو¿ بھی ہے کہ وہ اور زیادہ محنت کریں۔

ای پیپر دی نیشن