شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا کہ قیام پاکستا ن کی طرح استحکام پاکستان کیلئے بھی ہمارے درمیان مثالی اتحاد و یکجہتی ازحد ضروری ہے ہماری ریاست صوبائیت ،منافرت اورتعصبات کی متحمل نہیں ہوسکتی معاشرے میں بدترین طبقاتی تقسیم درحقیقت طبقاتی تعلیم کاشاخسانہ ہے، مختلف نصاب تعلیم کی آڑ میں قوم میں نفاق کابیج بویا گیا کسی بھی ریاست کے عوام متحد ہوئے بغیر تعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن نہیں ہوسکتے اس بنیادی فرق کوختم کئے بغیر ہم ایک متحداورمنظم قوم نہیں بن سکتے۔
استحکام پاکستان کیلئے مثالی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے: حافظ عبدالطیف
Jun 23, 2023