لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی ڈی جی آرکیالوجی تعیناتی کیخلاف درخواست پر محکمہ آرکیالوجی کی دیگر درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔ لاءآفیسر نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں کیسز کو یکجا کردیں تاکہ اکٹھا ہی جواب داخل کرادیں گے ۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے افتخار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی درخواست میں نگران وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔