ڈی آئی جی آپریشنز کانیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا 


لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارلحکومت کو جرائم سے پاک کرنے اور امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران کی رات گئے مختلف ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز کےساتھ اجلاس منعقد ہوئے۔مختلف ڈویژنزمیں ہونے والے اجلاسوں میں شہر بھر کے لاءاینڈ آرڈر اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سیدعلی ناصر رضوی نے سٹی اورسول لائنز ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگز کیں جبکہ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف نے کینٹ اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژنز اور ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب نے صدر اور اقبال ٹاون ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز کےساتھ میٹنگز کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شاپ اینڈ سکیورٹی ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز مارکیٹوں کے عہدیداروں سے ملاقات کریں۔ غیر ملکی باشندوں کی رہائش گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ کروایا جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ بنک ہائے کے اطراف پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ سٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ اشتہاری وعادی مجرمان کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...