کامونکی(نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز شکر گڑھ کا ستائیس سالہ ڈرائیور عدیل سامان لوڈ کر کے لاہور جارہا تھا کہ گھنیاں کے قریب جی ٹی روڈ کنارے کھڑے کنٹینر سے ا±سکا منی مزدا ٹرک ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا ،دوسرے حادثہ میں کھیالی کا سولہ سالہ علی موٹر سائیکل پر جارہا تھا جی ٹی روڈ پاک ٹاو¿ن یوٹرن کے قریب عقب سے آنے والی اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے ا±سے کچل ڈالا۔اطلاعات ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے ا±نہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہسپتال منتقل کیا جہاں پر کچھ دیر موت حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دونوں اپنے خالق سے جا ملے ،صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔