قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)فرزند قلعہ دیدار سنگھ وامیدوار پی پی 54چوہدری عاطف منیر دوگل نے کہا ہے وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج قوم پر عذاب ہے،بد قسمتی سے سیاست دان اور حکمران پاکستان کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں، پاکستان میں موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی کی شرح33فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر کارکنان سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ آئی ایم ایف کے پیکج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نظر نہیں آتا پاکستانی معیشت کو مسلسل حقیقی طور پر مضبوط اور مستقل انتظامیہ کی اشد ضرورت ہے۔
موجودہ حکومت کے دور میں مہنگائی 33 فیصد تک بڑھ چکی :عاطف منیر دوگل
Jun 23, 2023