حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی کال پر حافظ آباد پریس کلب میں سرکاری ملازمین کی طرف سے ملازم کش پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گی جبکہ محمد ناصر امین چئیرمین اگیگا ضلع حافظ آباد اور ریاض احمد تارڑچئیرمین متحدہ محاز استاتذہ نے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان سرکاری ملازمین کے لئے فاقہ کشی کی صورت حال پیدا کر رہا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمین کے سول سرونٹ رولز 1974ءمیں ترمیم کر کے ملازمین کی رخصت اور پنشن کی مراعات کو غصب کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ پر کمیوٹیشن میں کمی ایل پی آر/ لیو انکیشمنٹ کی مد میں مراعات کو ختم کیا جا رہا ہے جیسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔