کھلا خوردنی تیل دل، جگرجیسی مہلک بیماریوں کا سبب بن رہا ہے: مدثر اقبال

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کھلا اور غیر صاف شدہ خوردنی تیل دل، جگر اور دوسری مہلک بیماریوں کا سبب بنتا ہے نیوٹریشن انٹرنیشنل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے ”خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد“پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی،کھلے اور غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا اس آگاہی پروگرام میں تاجر تنظیموں، خوردنی تیل بنانے والی ملوں کے نمائندگان،محکمہ صحت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر فوڈ فورٹیفیکییشن پروگرام کے زونل مینیجر مدثر اقبال نے فورٹیفیکیشن پروگرام کے بارے میں لوگوں کو اگاہی دی اور انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی مائیکرونیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں جس میں آئرن وٹامن اے اور وٹامن ڈی سرِفہرست ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا 9.9 ملین (99 لاکھ) لوگ ہڈیوں کے بھربھریپن کا شکار ہیں جن میں 7.2ملین (72 لاکھ) تعداد خواتین کی ہے۔ مزید یہ کہ غذائیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فورٹیفیکیشن ایک آسان اور قابلِ عمل طریقہ کار ہے۔ اس موقع پر فود فورٹیفیکیشن پرہگرام کے پرونشل مینجر عزیزالرحمن نے شرکاہ کو فود فورٹیفیکیشن پروگرام کے بارے میں بتایا انہوں نے شرکاہ کو بتایا کہ فورٹیفیشین پروگرام وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو کم سے کم لاگت سے ممکن بناتا ہے۔ اور یہ کہ لوگوں کی غذائی عادات کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ 

ای پیپر دی نیشن