حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لےنے والی سےنکڑوں خواتےن شدےد گرمی وحبس کے دوران ناقص ترےن انتظامات کے باعث رل گئےں۔ تفصےلات کے مطابق حافظ آباد شہر مےں بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کی تقسےم کےلئے 2امدادی کےمپ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر۲ اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز حافظ آباد مےں بنائے گئے تھے جن مےں سے ڈگری کالج مےں قائم کردہ کےمپ فنکشنل نہ ہوسکا جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر۲کے کےمپ مےں صبح ہوتے ہی سےنکڑوں خواتےن کا ہجوم امڈ آتا ہے جہاں وہ دن بھر دھکم پےل ، بدنظمی ، ٹھنڈے پانی کے فقدان کے باعث خوار ہوتی رہتی ہےں جبکہ ان قائم کردہ کےمپوں مےں ڈےوائسز کی کمی اور امدادی رقوم کی تقسےم کے سست عمل کے باعث خواتےن کےلئے امدادی رقوم کا حصول عذاب بنتا چلا جارہاہے ۔ متاثرہ خواتےن نے وزےر اعظم اور دےگر ارباب اقتدار سے مطالبہ کےا ہے امدادی رقوم کو انکے گھروں کے دہلےز پر پہنچانے کا انتظام کےا جائے ۔