چین کےساتھ 1200میگا واٹ چشمہ کی یادداشت پر دستخط کئے :خرم دستگیر 

Jun 23, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ 12سو میگا واٹ چشمہ 5کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، آئندہ بننے والے بجلی کے پلانٹ داخلی ایندھن سے بنیں گے۔ گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کو گیپکوکے گریڈ ایک سے 15تک کے ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پرایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر بونس کی ادائیگی کی ہدایات بھی دیں ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیانمائندگان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میںگذشتہ ایک سال کے عرصہ میں 5ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے جبکہ بجلی کی مزید پیداوار اور استحکام کےلئے کام کر رہے ہیں، چینی کمپنی پاکستان میں ساڑھے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، چینی سرمایہ کاری سے نیوکلیئر کے شعبے کو فروغ حاصل ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا اعلان بھی اللہ تعالی نے نواز شریف سے کروایا پاکستان کی نیوکلیر انرجی پر میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے گہرے نقوش ہیں۔

مزیدخبریں