سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں،امراءمراعات میں اضافہ :امیر العظیم

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ ایوانوںمیں بیٹھے ظالم وڈیرے، کرپٹ سرمایہ دار اپنی مراعات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کی رتی برابر پروا نہیں، ریلوے ملازمین اور پنشنرز کو فوری طور پر واجبات ادا کیے جائیں۔ جماعت اسلامی ریلوے ملازمین کی پشتیبان ہے۔ ریلوے کو بیل آﺅٹ پیکیج دیا جائے۔ عارضی ملازمین اور ڈیلی ویجرز کو مستقل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور ریلوے سٹیشن پر ریلوے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہونے والے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر پریم یونین شیخ محمد انور نے بھی مظاہرہ سے خطاب کیا۔ امیر العظیم نے ریلوے انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر ملازمین کے حق میں طرز عمل نہ بدلا گیا تو جماعت اسلامی انہیں لے کر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی۔ 60ہزارریلوے ملازمین اور ایک لاکھ سے زائد پنشنرز کو تاحال مئی کے مہینے کی تنخواہیں نہیں ملیں۔ پی ڈی ایم حکومت اپنے وزرائ، مشیروں اور سینیٹرز کیلئے مراعات اور نوازشات کا اعلان کر رہی ہے۔ رائٹ سائزنگ، ڈاﺅن سائزنگ اور گولڈن ہینڈ شیک کے ناموں سے ملازمین کا قتل عام جاری ہے۔ وزیراعظم ملازمین کی نہیں اپنی کابینہ کی ڈاﺅن سائزنگ کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن