لاہور(خبرنگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بڑی عید پر صفائی کے بڑے انتظامات کیلئے متحرک ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔عیدالالضحیٰ کی مناسبت سے قائم ہونے والے عارضی کولیکشن پوائنٹس کا جائزہ لیا۔عید الالضحیٰ صفائی آپریشن کی کامیابی کے لیے بابر صاحب دین کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کی معاونت کیلئے کارپوریٹ سٹاف کی فیلڈ میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔عید الالضحیٰ صفائی انتظامات کے حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عیدالالضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے شہر بھر میں 106 عارضی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔ عید الالضحیٰ 2023 کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کارپوریٹ ٹیم کے افسران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنے اپنے علاقوں میں صفائی انتظامات یقینی بنائیں گے۔