قرضوں کے بوجھ کےساتھ پاکستانی معیشت کبھی اڑان نہیں بھر سکتی:فرید احمد پراچہ 

Jun 23, 2023


لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ کے ساتھ پاکستانی معیشت کبھی اڑان نہیں بھر سکتی۔ اس مقصد کیلئے دور رس اور انقلابی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ وہ گزشتہ روز منصورہ میں ”آئی ایم ایف سے نجات کیسے حاصل کریں؟“ کے موضوع پر ایک محدود مشاورتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ نشست میں فنانشل ٹیکنالوجی کے ماہرین عامر اقبال ، حبیب المظاہر کے علاوہ محمد اصغر، محمد انور گوندل، عمران ظہور غازی و دیگر نے شرکت کی۔ سفارشات میں ڈی ڈالرائزیشن، صنعت و زراعت کے فروغ، برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں کمی وغیرہ شامل تھیں۔

مزیدخبریں