لاہور(نامہ نگار)منشیات کا ملزم فرار ہونے پر فیکٹری ایریا تھانے میںسب انسپکٹر اورکانسٹیبل کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ 4روز قبل نچارج انویسٹی گیشن خادم حسین ،سب انسپکٹر عارف اور کانسٹیبل ثناءاللہ ایک منشیات فروش ملزم آصف عرف آصو کو عدالت پیشی کے بعد واپس لےکر آرہے کہ ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں انچارج انویسٹی گیشن خادم حسین کی مدعیت میں سب انسپکٹر عارف اور کانسٹیبل ثناءاللہ کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔