حضرت داتا گنج بخش کی ” سوانح عمری“ کا ساتواں ایڈیشن شائع

Jun 23, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت داتا گنج بخش کی ” سوانح عمری“ از منشی محمددین فوق کا ساتواں ایڈیشن، محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام طبع ہوکر مارکیٹ میں آگیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ اداروں اور افراد کو زندہ رکھنے والے مختلف حوالوں میں سے ایک معتبر حوالہ ” کتاب“ کا بھی ہے، جس کی طباعت و اشاعت سے زندگی میں تازہ ولولوں کی نمو کا احساس نمایاں ہوتا ہے۔ اوقاف کا شعبہ مطبوعات کی گراں قدر کتب میں سے ایک سوانح حیات ”حضرت داتا گنج بخشؒ “ جس کے ساتویں ایڈیشن کی اشاعت ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ کی سرکردگی میں مکمل ہوئی جو کہ ایک مبارکباد امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں انتہا پسندی کے تدارک اور تشدد کے خاتمے کیلئے صوفیاءکے ملفوظات اور تعلیمات سے استفادہ لازم ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ بر صغیر میں مسلم تخلیقی فکر کے بانی اور آپؒ کی شہرہءآفاق تصنیف کشف المحجوب متصوفانہ ادب میں بنیادی مصدر کی حیثیت رکھتی ہے۔ 

مزیدخبریں