لاہور(نیوز رپورٹر) نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹر خبردار رہیں۔ وڈیو کیمروں کے ذریعے لاہور میں ان کی کارکردگی کا 24 گھنٹے آن لائن جائزہ لیا جاتا ہے۔ تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایکسرے اور الٹراساو¿نڈ مشینیں 24 گھنٹے فنکشنل رکھی جائیں۔ شدید گرمی میں شہریوں کی سہولت کیلئے پرچی کاو¿نٹرز پر زیادہ عملہ تعینات کیا جائے۔ نگران وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے محکمہ کے سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ کیا جہاں صوبے بھر کے ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی آن لائن لائیو ویڈیو مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے مانیٹرنگ یونٹ میں مختلف ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے پرچی کاو¿نٹرز اور آو¿ٹ ڈورز کی آن لائن ویڈیو انسپکشن کی۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں دوران ڈیوٹی اخبار پڑھنے والی لیڈی ڈاکٹر کو مریضوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ایم ایس مری ہسپتال سے فون پر بات کر کے ڈاکٹروں کو کام پر توجہ دینے کا سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کی۔نگراں وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔ ڈیوٹی میں سستی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مری ہسپتال کو بہتر بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ ڈاکٹر اور طبی عملہ محنت سے کام کریں۔
ڈاکٹر جمال ناصر کاسرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کا 24 گھنٹے آن لائن جائزہ
Jun 23, 2023