مولانا محمد اسلام قاسمی کا انتقال عظیم خسارہ

 مولانا عطا الرحمن قاسمی (نئی دہلی)
دارالعلوم وقف دیوبند کے معروف عالم دین مولانا محمد اسلام قاسمی  بڑی باغ و بہار شخصیت کے مالک تھے وہ متعدد کتابوں کے کامیاب مصنف و مؤلف اور مترجم بھی تھے۔ دارالعلوم دیو بند کے ترجمان عربی جریدہ الداعی کے کاتب و خطاط بھی تھے۔  دارالعلوم دیوبند کے زمانہ طالب علمی سے لے کر اب تک برابر رابطہ رہتا تھا ابھی چند ماہ قبل ان کا فون آیا تھا۔ انہوں نے بڑی نحیف و ضعیف آواز میں مجھ سے کہا تھا کہ تم مجھے دیوبند میں آکر دیکھ ج اؤ اس فرمائش میں بڑا سوز و درد تھا جب میں کشاں کشاں اور بھاگا بھاگا دیوبند گیا اور جب انہیں دیکھا تو مولانا محمد اسلام قاسمی جنہیں چار دہائیوں سے قریب سے دیکھا اور سفر و حضر میں ساتھ رہا۔ مولانا اسلام قاسمی وہ نہ تھے جنہیں میں برسوں سے جانتا تھا وہ تو ہڈیوں کا مکمل ڈھانچہ ہو چکے تھے۔ آواز بھی ناقابل فہم ہو چکی تھی۔ بڑی ہلکی اور کمزور لیکن محبت و شفقت آمیز آواز میں بہت دیر تک باتیں کرتے رہے کبھی کبھی ان کی آنکھوں میں آنسو بھی جھلک آتے تھے اور مجھے بھی آبدیدہ کر جاتے تھے۔  مولانا محمد اسلام قاسمی کا انتقال قوم و ملت کا عظیم خسارہ ہے اور میرا ناقابل تلافی ذاتی نقصان بھی ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی دینی و علمی خدمات قبول کرے اور درجات و مراتب بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین 

ای پیپر دی نیشن