لاہور( نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد1 لاکھ 91ہزار 200 کیوسک اور اخرج 1 لاکھ 48ہزار900کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 67 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 67 ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل آمد1 لاکھ 82 ہزار 500 کیوسک، اخراج1 لاکھ 82ہزار 500 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 60 ہزار 900کیوسک اور اخراج 10 ہزار900کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 61 ہزار 900کیوسک اور اخراج 38 ہزار100 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 1لاکھ 62ہزار 300کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 56 ہزار 800کیوسک،چشمہ 1لاکھ 98ہزار600 کیوسک اوراخراج 1لاکھ 75 ہزارکیوسک رہا۔
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
Jun 23, 2023