ڈیجیٹل کانٹینٹ کرئیٹر اور میوزیشن ڈیبورا گریٹن جن کا تعلق آئر لینڈ سے ہے انہوں نے 2013ء میں ایک خواب دیکھا تھا جسے انہوں نے فیس بک پوسٹ میں شیئر بھی کیا تھا، اس خواب میں ٹائٹن حادثے کا ذکر تھا، ان کی جانب سے کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔جب تک انسان خواب میں ہوتا ہے وہ اسے حقیقت ہی تصور کرتا ہے. لیکن جب آنکھ کھلتی ہے تو حقیقی دنیا میں کچھ اور ہی دیکھتا ہے۔ڈیبورا گریٹن (Deborah Grattan)نے بھی 2013ء میں ایک خواب دیکھا، انہوں نے اس خواب کو فیس بک صارفین کے ساتھ شیئر کیا اور لکھا کہ گزشتہ رات ایک عجیب خواب دیکھا جس میں ایک بزنس مین ٹائی ٹینک کو دیکھنے کے لئے بذریعہ آبدوز اپنے سفر کا آغاز کرتا ہے. اگلے ہی لمحے اس کے کچھ حصوں سے پانی نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر یہ آبدوز اپنے پہلے ہی سفر کے دوران تباہ ہوجاتی ہے۔
اس موقع پر ڈیبورا گریٹن نہیں جانتی تھیں کہ مستقبل میں ایسا واقعہ پیش آئے گا. انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس موقع پر مذاقاً لکھا کہ شاید کوئی اچھی فلم بن سکتی ہے اس پر۔اس وقت وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ خواب دس سال بعد حقیقت بن جائے گا، آئرش ڈیجیٹل کرئیٹر اور میوزیشن کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد صارفین حیرت میں مبتلا ہیں کہ کس طرح دس سال قبل دیکھا گیا خواب آج حقیقت بن گیا اور اس وقت کا خواب اب ہونے والے سانحے کی پیشگوئی ثابت ہوا۔