مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری کیلئے قائم خصوصی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کرلیا۔غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا، پہلے جسے ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا۔رپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں یوم عرفہ 27 جون کو ہوگا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔