لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو 9وکٹوں سے شکست دیدی۔ گروپ 2 کی ٹیمیں بارباڈوس کے شہر برج ٹاون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 46 ویں میچ میں مدمقابل تھیں جہاں امریکہ کی ٹیم 19.5اوورز میں 128رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ کالی آندھی نے ہدف 10.5اوورز میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔ اوپنر بیٹر شائے ہوپ نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اننگز میں 4چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو 50 رنز سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت نے 5 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر پورے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔تنظیم حسن اور رشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔کپتان نجم الحسن شنتو40رنز بناکر نمایان رہے۔ کلدیب یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ہاردک پانڈیا بہترین کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سپر8‘ویسٹ انڈیز نے امریکہ ‘بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
Jun 23, 2024