بابر، شاہین سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرانے کا وقت آ گیا: عثمان شنواری

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستانی فاسٹ بائولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جائے۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور سینئرز کو آرام کرایا جائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کیخلاف بھی باہر نہیں بیٹھ رہے۔ پاکستان کرکٹ میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب سینئرز جونیئرز کیلئے راستہ فراہم کرینگے۔ ڈومیسٹک کرکٹرز ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں، پی ایس ایل کی کارکردگی پر سلیکشن بند ہونی چاہیے۔ پاکستان کرکٹ صرف 15کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی ہے۔ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے البتہ ان کو نہیں معلوم کے وہ ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن