لاہور(سپورٹس رپورٹر) سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر افضال نے کہا ہے کہ بسمہ معروف اور محمد علی کو انسداد پولیو پروگرام کے سفیر مقرر کیا گیا ہے، کرکٹرز کی شمولیت پولیو ٹیموں کیلئے سازگار ثابت ہوگی۔ بسمہ اور علی کی پولیو کے انسداد کیلئے کاوشیں قابل داد ہیں، قومی ہیروز والدین کیساتھ رابطہ کاری میں مدد دے رہے ہیں۔ پنجاب میں پولیو کی مقامی افزائش کا چیلنج درپیش ہے، اور ان کی ترجیح 100 فی صد بچوں کو قطرے پلانا ہے۔بسمہ معروف نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے، پولیو کے مکمل خاتمے تک سخت نگرانی کی ضرورت ہے، کرکٹر محمد علی نے کہا کہ ہم پولیو ٹیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔