شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے کہ و فاقی اور پنجاب حکومت کے بجٹس میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عام آدمی کی تکالیف میں مزید اضافہ کیاگیا ہے جس پر قوم کا شدید ردعمل کا اظہار کررہی ہے جسے حکمرانوں کو نقارہ خدا سمجھنا چاہیے اور دھاندلی کے سہارے حاصل کیا گیا اقتدار چھوڑکر پی ٹی آئی کو عوامی خدمت اور ملکی مسائل حل کرنے کیلئے اقتدار سونپ دینا چاہیے تاکہ عوامی مینڈیٹ کو توقیر حاصل ہوسکے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی نااہلی کے خلاف ہمیشہ بھرپور آواز اٹھائی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کی ہے اور اب بھی ایوانوں کے اندر اور باہر اپنایہ جمہوری فریضہ سرانجام دے رہی ہے وفاقی اور صوبائی بجٹ کے خلاف بھی ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی اور اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔
وفاقی و صوبائی بجٹ میں ریلیف کے بجائے تکلیف دی گئی:اقبال شیخ
Jun 23, 2024