بجٹ شاندار ،غریبوں کو مہنگائی سے چھٹکارہ ملے گا:ملک احمد خان

الہ آباد/ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان نے حلقہ این اے 132کے مختلف دیہات میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہو کہاوفاقی و صوبائی بجٹ انتہائی شاندار تھا غریب لوگوں کو مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل ہو گا۔ کسانوں کیلئے سستی کھاد اور بیج مہیا کرنے کیلئے مسلم لیگی حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوچکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن