شیخوپورہ:مبینہ ملی بھگت،اندرون شہر ٹرک سٹینڈ بننا شروع ہوگئے 

شیخوپورہ (حاجی سلطان حمید راہی+ڈاکٹر جمیل اختر+سیف الرحمن سیفی سے) اندرون شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس کے بعض کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے ٹرک سٹینڈ بنناشروع ہوگئے ہیں۔جنڈیالہ روڈ،ریلوے کراسنگ کے قریب بعض ٹرک مالکان نے غیر قانونی اڈابنالیاہے جہاں ٹرکوں سے مال برداری کواتارااورچڑھایا جا رہا ہے اور اس کی وجہ سے اکثرحادثات بھی رونماہو ئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی بجری سیمنٹ اورریت کے غیرقانونی اڈے قائم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن