شیخوپورہ:امدادی رقم کے حصول کیلئے کمشن دینا لازمی ہوگیا

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم مستحقین کو فراہم کرنے کا عمل غیر موثر ہونے کے باعث کرپشن کا بازار بدستور گرم ہے اور مستحق خواتین کو امدادی رقوم کے حصول کی خاطر ٹاؤٹ مافیا کو کمیشن دینا پڑ رہی ہے، متاثرہ خواتین کے مطابق امدادی رقم کے دس ہزار روپے کے حصول کیلئے دو ہزار روپے ٹاؤٹوں کو دینا پڑتے ہیں جن کے ہاتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بعض افسران و عملہ سے ملے ہوئے ہیں اوریہ ٹاؤٹ اپنی دن بھر کی کمائی کا حصہ انہیں پہنچاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...