قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور بھر میں ملک شاپس مالکان کی من مانیاں جاری،دودھ اور دہی کے ریٹس میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا گیا،شہریوں کا ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔قصور بھر میں ملک شاپس کی من مانیاں جاری ، شہریوں سے فی کلو دودھ 170جبکہ دہی کا ریٹ 220روپے فی کلو گرام تک وصول کیا جانے لگا،شہریوں کا کہنا ہے کہ بھینسوں کو دیے جانے والے چارے کے ریٹس میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور ایل پی جی گیس کے اور پیٹرولیم مصنوعات میں بھی موجودہ حکومت نے کافی حد تک کمی کی ہے۔
قصور:دودھ فروشوں کی من مانیاں،خود ساختہ قیمتیں مقرر کرلیں
Jun 23, 2024