حکومت پنجاب نے توقعات کے مطابق بجٹ پیش کیا:عرفان اسلام

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا ہے پنجاب حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق بجٹ پیش کیا، وزیراعلی مریم نواز نے بجٹ بناتے ہوئے پارٹی منشور اور صدر مسلم لیگ (ن) کی ہدایات کو مدنظر رکھا، نواز شریف نے بطور وزیراعلی اور وزیراعظم ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو ترجیح دی، اسی سوچ کی عکاسی نئے مالی سال کے بجٹ میں نظر آتی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عرفان اسلام نے کہا وزیراعلی کی قیادت میں ایسے کئی مثالی بجٹ پیش ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن