قومی اسمبلی، بجٹ نکات سے زیادہ سیاسی امور زیر بحث آئے

Jun 23, 2024

عترت جعفری

قومی اسمبلی فلور پر بجٹ بحث کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو ہوا او ر آج  اتوار کو بھی ہوگا، قومی اسمبلی کے ایوان میں گزشتہ روز جو تقاریر کی گئی ان میں سے زیادہ تر بجٹ کے نکات سے کہیں زیادہ سیاسی امور زیر بحث آئے، پاکستان پیپلز پارٹی اب کارروائی کا علامتی بائیکاٹ ختم کر کے ایوان میں رونق افروز ہو چکی ہے، کٹوتی کی تحاریک پر را ئے شماری کے لیے پیپلزپارٹی کی حمایت بہت اہمیت کے حامل ہے، کرکٹ کا ذکر بھی ہوا،'خط' کل لفظ ہماری سیاست کا حصہ ہے، جو پنامہ سے شروع ہوا تھا، اور مختلف انداز میں گفتگو میں استعمال ہوتا ہے، قادر پٹیل نے خط کا استعمال کرکٹ کے تناظر میں کیا، اور اس کھیل کی حالت زار کو بتایا۔

مزیدخبریں