ایس پی ڈولفن سکواڈ کی افسروں ‘ٹیم لیڈرز ‘جوانوں سے ملاقات 

Jun 23, 2024

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی ڈولفن سکواڈ رانا عمر فاروق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے ڈولفن سکواڈ کے افسران، ٹیم لیڈرز اور جوانوں کیساتھ ملاقات کی۔میٹ دی فورس پروگرام کے تحت عام دربار منعقد کیا گیا۔اجلاس عام میں ڈی ایس پیز ڈولفن سکواڈ،سیکٹر انچارجز سمیت ڈولفن اورپی آر یو کے افسران،جوانوں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ڈولفن سکواڈ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ڈولفن سکواڈ فرنٹ لائن فورس ہے اور لاہور پولیس کا آئینہ،عوام دوست پولیسنگ کی علمبردار ہے۔ انہوں نے ڈولفن جوانوں سے پروفیشنل ایشوز پر سیر حاصل گفتگو کی۔ایس ایس پی ڈولفن نے تمام جوانوں، سیکٹر انچارجز کی ہفتہ وار ریسٹ بحال کردی۔ عادی غیر حاضراہلکاروں کو،24 گھنٹے میں اپنی جائے تعیناتی پر واپسی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور ان کیساتھ نرم رویہ اپنایا جائیگا۔

مزیدخبریں