لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے خود احتسابی، محکمانہ سزا و جزا کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا۔جس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے اردل روم میںآفیشلزکے35 شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگرعرض و معروض کیلئے آنے والے40 افسران و جوان روبرو پیش ہوئے۔ شوکاز اور اپیلوں میں پیش ہونے والے ایس ایچ اوز سے کرائم کنٹرول بارے استفسارکیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران اپنا قبلہ درست کریں، انسداد جرائم کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیری ہربے اور تخفیف جرم کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کرپشن، اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ ذاتی شنوائی، ویلفیئر و دیگر کاموں کے سلسلہ میں پیش ہونے والے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا اردل روم ‘35کیسوں پر سماعت‘آفیشلز‘جوان پیش
Jun 23, 2024