زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 2مزدور زخمی ‘ٹھیکیدار کی گرفتار ی کیلئے چھاپے

لاہور(نامہ نگار)سمن آباد کے علاقے مسلم کالونی راجپوت سٹریٹ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور شدید زخمی ہوگئے ہیں۔بالائی منزل کی چھت شٹرنگ کھولنے کے دوران گری۔دونوں زخمیوں کاشف اور عمران کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔پولیس کے مطابق عمارت کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے والا ٹھیکیدار موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن