پروفیسر الفرید ظفر سے زمرد خورشیدکی ملاقات ،ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے پرگفتگو

لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر سے لاہور جنرل ہسپتال میں نئی تعینات ہونیوالی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشیدنے ملاقات کی اور اس ملاقات میں مریضوں کی بہتر نگہداشت، وارڈ مینجمنٹ،ڈسپلن، حاضری اور ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین بھی موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ صحت سہولت کارڈ کے بارے میں مریضوں و ان کے لواحقین کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سسٹر انچارج کو پابند بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن