عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ترقی کا سفر جاری رہیگا:چوہدری شہزاد چیمہ

لاہور(نیوز رپورٹر) مرغزار سوسائٹی کے صدر چوہدری شہزاد چیمہ نے کہا ہے ہم نے اپنے ممبران کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہمارا ماضی گواہ ہے پچھلے سات سال میں سوسائٹی کی 40 سالہ تاریخ میں ریکارڈ ساز ترقیاتی کام اور عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے مکمل کیے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سالانہ اجلاس عام کے موقع کیا جسمیں انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ناصر قریشی، محمد حنیف رامے، خالد مسعود بٹ، خالد حسین شاہ زیدی، مستنصر بانڈے، ریاض اعوان، عبد الرئوف، ناصر نجیب کھوکھر، سہیل رانا سمیت ممبران کی کثیر تعداد شریک تھی۔ شرکا اجلاس نے 11نکاتی ایجنڈا متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے چوہدری شہزاد چیمہ کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل حنیف رامے نے تمام اراکین اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا مختصر جائزہ پیش کیا اور آئندہ سال کیلئے اپنے اہداف بھی لوگوں کے سامنے رکھے ۔آخر میں ملکی سلامتی و استحکام اور خصوصاً فلسطینی بھائیوں کے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن