افغان  حکومت  دہشت گردوں  کیخلاف  یو این قراردادوں  کے  مطابق موثر  کارروائی  کرے:  منیر اکرم

Jun 23, 2024

نیویارک  (آئی این پی ) پاکستان نے عالمی برادری سے افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس سے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کا خاتمہ پڑوسی ممالک اورخودافغانستان کیلئے اہم ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ،ٹی ٹی پی،ایم آئی ایم یوسمیت دیگرکئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں، مطالبہ ہے کہ افغان حکومت دہشت گرد گروپوں کیخلاف یواین قراردادوں کیمطابق موثر کارروائی کرے۔ منیر اکرم نے بتایا کہ حالیہ حملوں میں داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ پرکام کرنیوالیکئی چینی انجینئرہلاک ہوئے، افغان حکومت نے بار بار مطالبہ کے باوجودان گروہوں کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کے قریب ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، افغان حکومت ٹی ٹی پی اور اس کے ساتھیوں کیساتھ روابط منقطع کرے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کوگرفتارکرکے پاکستان کے حوالے کرے۔

مزیدخبریں