امریکہ میں 105 سالہ خاتون نے ماسٹر کی ڈگری مکمل کرلی

Jun 23, 2024

واشنگٹن(این این آئی) دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں اپنی ماسٹر کی ڈگری مکمل کرلی۔105 سالہ ورجینیا ’جنجر‘ ہسلوپ نے 1940 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی  سکول آف ایجوکیشن سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور فوراً ہی اپنے ماسٹرز پر کام شروع کر دیا۔بعد ازاں ورجینیا کے ہونے والے شوہر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادہ کی اور فائنل تھیسز جمع کرانے سے تھوڑا عرصہ پہلے ہی انہوں نے کیمپس چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں