کویت سٹی (این این آئی)کویت جو ان دنوں شدید گرمی کے باعث بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی کوشش کررہا ہے ملک کے بعض حصوں میں عارضی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا ہے۔کویتی میڈیا کے مطابق وزارت بجلی، پانی اور قبل تجدید توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ ’زیادہ مصروف اوقات میں ایک اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ تیل کی دولت سے مالا مال ملک کو پہلی مرتبہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت نے ملک کے کئی حصوں میں متوقع لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ کا اعلان کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ’ وہ پاور پلانٹس پر بوجھ کم کرنے کے لیے صبح گیارہ سے شام پانچ بجے تک بجلی کا مناسب استعمال کریں۔