کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے شعیان سے اغواء کئے گئے دس افراد بازیاب نہ ہو سکے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ جیو فیسنگ کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابھی تک مغویوں کے اہلخانہ نے مقدمہ درج نہیں کرایا۔ مغویوں میں سات کا تعلق کوئٹہ، دو کا ملتان اور ایک کا پشین سے ہے۔