ایکس بندش کی وجوہات جاننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

Jun 23, 2024

لاہور (خبر نگار) ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، حکومت ایکس کی بندش کی وجوہات اور تفصیلات نہیں بتا رہی ہے، عدالت حکومتی اداروں سے ایکس کی بندش کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرے۔

مزیدخبریں