لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے ،چین کی دوستی سے ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا ۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ چین کے وزیر کی حالیہ تقریر پاکستان کے تمام سیاستدانوں اور حکمرانوں کو غور اور اس پر عمل کرنا چاہیے ،چینی وزیر کا حالیہ بیان پاکستان اور سی پیک کے مستبقل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ،چینی سرمایہ کار اسلام آباد کو چھوڑ کر جا رہے ہیں اور آئے روز اسلام آباد سے اپنے دفتر ختم کر رہے ہیں ،ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ چین پاکستان اور پاکستانی عوام دونوں کی ترقی چاہتا ہے ،حکومتی وزرا ء کو غیر ذمہ درانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔