لدھیوالہ وڑائچ: بااثر افراد نے کمسن  بیٹی باپ سے چھینی، پٹخ کر مار ڈالی  

قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) بااثر افراد نے چوری کے شبہ میں محنت کش کو تشدد  کا نشانہ بناتے ہوئے تین سالہ بچی چھین کر زمین پر پٹخ  دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ  کے علاقے لدھیوالہ وڑائچ  سٹی کا رہائشی محنت کش رضوان تین سالہ بیٹی لائبہ کو گود میں اٹھائے دکان پر جوس لینے جا رہا تھا جسے تین بااثر افراد یاسر جٹ، افتخار عرف کھاری اور ذوالفقار عرف جچپی نے چوری کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزموں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے لائبہ کو چھین کر زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچی موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن