پشاور (نیٹ نیوز) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائرکنڈیشنر چوری ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 19 ائرکنڈیشنز ایچ ایم سی کے سٹور سے چوری ہوئے اور چوری کئے گئے ائرکنڈیشنرز کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چوری میں دو سٹور کیپرز کے ملوث ہونے پر نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔ ائرکنڈیشنرز چوری کی انکوائری کی گئی تو رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے سٹور کیپرز کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا۔
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ائرکنڈیشنر چوری
Jun 23, 2024